کراچی: بھٹائی آباد میں 3 خواتین قتل، بچی سمیت 3 افراد زخمی

image

کراچی کے علاقے جوہر بھٹائی آباد کے ایک گھر میں چھریوں کے وار سے تین خواتین جاں بحق بچی سمیت تین افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والی خواتین کی شناخت مینہ، ایشا اور دانیہ کے ناموں سے ہوئی ہے جبکہ شدید زخمی ہونے والی بچی کی شناخت 14 سالہ نندنی، ایک خاتون اور ایک مرد کی شناخت اجے کے نام سے ہوئی ہے۔

زخمیوں کو تشویشناک حالت میں جناح اسپتال منتقل کیا گیا ہے پولیس اور تفتیشی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ گئی ہیں اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

پولیس نے زخمی ہونے والی بچی نندنی کا بیان قلمبند کرلیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی نندنی کے بیان کے مطابق زخمی شخص اجے بچی کاماموں ہے جو واقعے میں ملوث ہے۔ اجے نے تینوں خواتین کو قتل کیا اور بچی کو زخمی بھی کیا بعد ازاں ملزم نے خود کشی کی کوشش کی۔ دیگر اہلخانہ نے بھی پولیس کو بیان دیا ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ اجے نشے کا عادی نہیں ہے اور کافی عرصہ سے بیروزگار تھا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US