یونائیٹڈ ایئرلائنز کے طیارے کی جاپان کے ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ، دو افراد زخمی

image
جاپانی خبر رساں ایجنسی کیوڈو کے مطابق فلپائن کے شہر سیبو جانے والی امریکہ کی یونائیٹڈ ایئرلائنز کی پرواز نمبر 32 کو جمعے کی رات اوساکا کے ایک ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی، جبکہ واقعے میں دو افراد کو معمولی چوٹیں آئیں۔

برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق سرکاری خبر رساں ادارے این ایچ کے نے بتایا ہے کہ یہ بوئنگ 737 طیارہ ٹوکیو کے قریب ناریٹا ایئرپورٹ سے اُڑا تھا، لیکن بحرالکاہل کے اوپر پرواز کے دوران کارگو میں آگ لگنے کا الارم بجا، جس کے بعد مقامی وقت کے مطابق شام سات بجے کے بعد طیارے نے کانسائی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کی۔۔

طیارے میں موجود تمام 142 مسافروں اور عملے کے افراد کو ہنگامی سلائیڈز کے ذریعے باحفاظت باہر نکال لیا گیا۔

روئٹرز نے واقعے کے بعد کانسائی ایئرپورٹ، مقامی پولیس، فائر ڈیپارٹمنٹ، یونائیٹڈ ایئرلائنز اور جاپانی وزارتِ ٹرانسپورٹ سے رابطے کی کوشش کی، مگر دفتری اوقات کے بعد فون پر کوئی جواب نہ مل سکا۔

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US