سارے غم بھول گئے۔۔ سیلاب ریلیف کیمپ میں بیٹے کی پیدائش ! ماں اور بچہ کس حال میں ہیں؟

image

"یہاں آئے تو اللہ نے بیٹا دیا، ہم بہت خوش ہیں اور سارے غم بھول گئے ہیں۔" یہ الفاظ ہیں اس والد کے جو بہاولنگر کے سیلاب ریلیف کیمپ میں اپنے نومولود بیٹے کی پیدائش پر جذبات سے لبریز ہو گئے۔

سیلاب کے باعث بے گھر ہونے والے یہ والدین مشکلات اور پریشانیوں میں گھِرے کیمپ تک پہنچے تھے، مگر قسمت نے انہیں سب دکھوں کے بیچ ایک انمول خوشی عطا کر دی۔ بیٹے کی پیدائش نے ان کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیر دی اور لمحہ بھر کے لیے وہ تمام مصیبتیں بھول گئے جنہوں نے ان کی زندگی کو گھیر رکھا تھا۔

ماں اور باپ دونوں نے کہا کہ رب نے انہیں ایسی گھڑی میں بیٹے کی صورت میں انعام دیا ہے جس نے دل کو سکون اور زندگی کو امید بخشی ہے۔ ان کے مطابق یہ لمحہ ایسا ہے جس نے دکھوں کی دیوار کو توڑ کر خوشی کی روشنی پیدا کی۔

یہ منظر دیکھ کر ریلیف کیمپ میں موجود دیگر لوگ بھی اشک بار ہو گئے اور سب نے نومولود کے لیے ڈھیروں دعائیں کیں۔ کٹھن حالات میں یہ ننھی جان گویا ایک نئی صبح کی نوید لے کر آئی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US