بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباؤ شدت اختیار کر گیا۔۔ کراچی میں آج بھی بارش کا امکان ! چوتھا الرٹ جاری

image

بحیرہ عرب میں موجود ہوا کا کم دباؤ شدت اختیار کر گیا، ڈپریشن میں تبدیل، ڈپریشن اس وقت 440 کلومیٹر جنوب میں موجود ہے۔

سسٹم 21.0 شمالی عرض بلد اور 67.9 مشرقی طول بلد پر موجود، تھرپارکر، عمرکوٹ، بدین، ٹھٹھہ، سجاول، ٹنڈو محمد خان اور کراچی میں آج ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے۔ سندھ کے ساحلی علاقوں میں سمندر کی لہریں بلند اور موسم خراب رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

سندھ کے ساحل کے قریب 40 سے 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے طوفانی ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ دوسری جانب ماہی گیروں کو 3 اکتوبر تک گہرے سمندر میں جانےسے گریز کی ہدایت کی گئی ہے، سسٹم کے مرکز کے قریب ہواؤں کی رفتار 65 کلومیٹر فی گھنٹہ تک بڑھ سکتی ہے، ساحلی اور پورٹ حکام کو الرٹ جاری کیے جانے کے ساتھ متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ سائیکلون وارننگ سینٹر کراچی صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US