اوتھل: آر سی ڈی ہائی وے پر کوچ اور ٹرک میں تصادم، 6 افراد جاں بحق، 16 زخمی

image

اوتھل مین آر سی ڈی ہائی وے زیرو پوائنٹ کے قریب کوچ اور ٹرک کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں خاتون اور بچی سمیت 6 افراد جاں بحق جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 16 مسافر شدید زخمی ہوگئے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی اوتھل حاصل خان قمبرانی، ایس ایچ او اوتھل جان محمد، ایڈیشنل ایس ایچ او شاہد اقبال، ریسکیو 1122، ایدھی، اور لسبیلہ ویلفیئر ٹرسٹ کے رضا کار فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئے۔

ڈسٹرکٹ سپورٹ منیجر پی پی ایچ آئی حاجی خان، انچارج ایدھی بلوچستان ڈاکٹر عبدالحکیم لاسی، اور انچارج لسبیلہ ویلفیئر ٹرسٹ عرفان رمضان جاموٹ نے ایمبولینسوں اور ریسکیو ٹیموں کی قیادت کرتے ہوئے امدادی کارروائی میں حصہ لیا۔ نعشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال اوتھل منتقل کیا گیا جہاں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عمران خان کی سربراہی میں میڈیکل ٹیم نے زخمیوں کو بروقت طبی امداد فراہم کی۔ شدید زخمیوں کو مزید علاج کے لیے کراچی ریفر کردیا گیا۔

حادثے کی اطلاع پر ڈپٹی کمشنر لسبیلہ حمیرا بلوچ بھی فوری طور پر ڈی ایچ کیو اسپتال اوتھل پہنچیں اور زخمیوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US