محکمہ فشریز نے اورماڑہ کے ساحل پر 9 کشتیوں کو ڈوبنے سے بچالیا

image

محکمہ فشریز بلوچستان نے اورماڑہ کے ساحل پر ماہی گیروں کی 9 کشتیوں کو سمندری طوفان کے دوران ٹوٹنے اور ڈوبنے سے بچالیا۔

اورماڑہ کے ساحل پر گزشتہ روز صبح تقریباً 7 بجے تیز ہواؤں اور سمندری طوفان (سائیکلون) کے باعث شدید صورتحال پیدا ہوئی۔ طوفان سے قبل محکمہ فشریز کی جانب سے مقامی ماہی گیروں کو بروقت خبردار کر دیا گیا تھا، اور سماجی رابطوں کے ذرائع سے پیغام جاری کیا گیا تھا کہ وہ گہرے سمندر میں نہ جائیں اور اپنی کشتیاں محفوظ مقام پر منتقل کردیں۔

تاہم واقعے کے وقت 13 مقامی چھوٹی کشتیاں ساحل کے قریب موجود تھیں۔ فشریز میرین ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور بھاری مشینری کے ذریعے ریسکیو آپریشن کا آغاز کیا گیا۔ کارروائی کے دوران محکمہ فشریز نے 9 کشتیاں بحفاظت نکال لیں، جب کہ باقی کشتیاں مقامی ماہی گیروں اور دیگر امدادی افراد کی مدد سے بچالی گئیں۔

یہ ریسکیو آپریشن کامیابی سے مکمل ہوا، کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ البتہ ماہی گیروں کی کشتیوں کو نقصان پہنچا ہے جس کی تفصیلات معائنہ کے بعد معلوم ہوسکے گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US