پنجگور میں فائرنگ کا واقعہ: ایم پی اے رحمت صالح بلوچ کا بھائی جاں بحق

image

پنجگور میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے رکنِ صوبائی اسمبلی رحمت صالح بلوچ اور ڈسٹرکٹ چیئرمین پنجگور عبدالمالک بلوچ کے چھوٹے بھائی ولید صالح جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ پنجگور کے مرکزی علاقے میں پیش آیا، جہاں موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم افراد نے ولید صالح پر فائرنگ کی اور موقع سے فرار ہوگئے۔ زخمی کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔

تاحال حملہ آوروں کی شناخت نہیں ہوسکی، جبکہ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پنجگور واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی، وزیراعلیٰ نے فائرنگ کے واقعے کی سخت مذمت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔ وزیر اعلیٰ نے جاں بحق ہونے والے ولید صالح کے اہلِ خانہ سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت متاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہمی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US