ضرورت پڑی تو ذاتی طور پر ایمل ولی کی سیکیورٹی ڈیوٹی کروں گا، بیرسٹر سیف

image

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ ایمل ولی خان پریشان نہ ہوں، وزیرِاعلیٰ کے احکامات پر ان کی سیکیورٹی یقینی بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایمل ولی خان سے سیاسی اختلاف کے باوجود عوامی نیشنل پارٹی کے صدر کی مکمل حفاظت کی جائے گی، ایمل ولی خان کو ضرورت پڑی تو میں ذاتی طور پر ان کی سیکیورٹی ڈیوٹی کروں گا۔

بیرسٹر سیف نے مزید کہا کہ ایمل ولی خان کو وفاقی حکومت کے اوچھے ہتھکنڈوں کے سامنے تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ وزیرِاعلیٰ کی ہدایت پر خیبر پختونخوا پولیس کے اہلکار سیکیورٹی پر تعینات کیے جارہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایمل ولی خان کو ان کے قابلِ اعتماد سیکیورٹی اہلکار فراہم کیے جارہے ہیں، اس سلسلے میں اے این پی رہنما سے سیکیورٹی اہلکاروں کی فہرست طلب کی گئی ہے۔

بیرسٹر سیف کے مطابق وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے نے ایمل ولی خان کو مکمل سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US