صدر ٹرمپ نے غزہ میں امن کے لیے دن رات کام کیا: وزیراعظم شہباز شریف

image

پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے غزہ میں امن کا حصول کے لیے صدر ٹرمپ کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ دنیا کو بہتر جگہ بنانے کے لیے کوشاں ہیں۔

مصر کے شہر شرم الشیخ میں ’امن سمٹ‘ سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ’آج عصرِ حاضر کا عظیم دن ہے کیونکہ امن کا حصول ممکن ہوا ہے اور اس کے لیے انتھک کوششیں کی گئیں۔‘

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ان کوششوں کی قیادت صدر ٹرمپ نے کی جو حقیقی طور پر امن کی شخصیت ہیں۔ ’اور جو حالیہ عرصے میں امن کے لیے مسلسل کوشاں رہے۔ وہ دن رات اس دنیا کو امن اور استحکام کے ساتھ رہنے کی جگہ بنانے کے لیے سرگرم رہے۔‘

اس موقع پر امریکی صدر ٹرمپ نے پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے کردار کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ ’پاکستان سے میرے فیورٹ فیلڈ مارشل یہاں نہیں آسکے مگر وزیراعظم یہاں ہیں۔‘ 

خبر رساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مابین پیر کو یہاں غزہ میں جنگ بندی کے لیے شرم الشیخ امن سربراہی اجلاس کے موقع پر ملاقات ہوئی۔ وزیراعظم اور امریکی صدر کے مابین گرمجوشی سے مصافحہ اور خوشگوار ماحول میں جملوں کا تبادلہ ہوا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سربراہ اجلاس میں شریک رہنماؤں سے فرداً فرداً ملاقات کی۔ وزیراعظم شہباز شریف ملاقات کے لیے آئے تو امریکی صدر نے ان سے گرمجوشی سے مصافحہ کیا جس کے بعد دونوں رہنماؤں میں خوشگوار ماحول میں بات چیت ہوئی۔

تقریب کے اختتام پر سربراہ اجلاس میں شریک رہنماؤں کا گروپ فوٹو بنایا گیا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US