سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں منظور احمد وٹو انتقال کرگئے۔
نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں منظور وٹو کے اہلخانہ کی جانب سے ان کے انتقال کی تصدیق کردی گئی ہے۔
میاں منظور وٹو کا تعلق پنجاب کے ضلع اوکاڑہ سے تھا، اور وہ 3 مرتبہ اسپیکر پنجاب اسمبلی کے عہدے پر رہے اور بعدازاں 1993 میں پنجاب کے وزیراعلیٰ بھی منتخب ہوئے۔
دوسری جانب صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے سینئر سیاستدان میاں منظور احمد وٹو کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
صدرِ مملکت نے کہا کہ مرحوم نے بطور سینئر سیاستدان جمہوری اداروں کے استحکام اور علاقائی مسائل کے حل میں اہم کردار ادا کیا، مرحوم کی دانائی، قیادت اور قومی یکجہتی کے لیے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
صدرِ مملکت نے مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔