حکومت نوجوانوں کو ہر شعبے میں آگے لانا چاہتی ہے، رانا مشہود

image

وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود نے کہا ہے کہ حکومت نوجوانوں کو ہر شعبے میں آگے بڑھانے کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔

پریس کانفرنس کے دوران رانا مشہود نے کہا کہ افسوسناک بات یہ ہے کہ فیض حمید اور نیازی کے درمیان تعلقات نے پاکستان کی ترقی کے راستے میں رکاوٹیں پیدا کیں اور ملک کے نوجوانوں کی بنیاد کو نقصان پہنچایا۔ انہوں نے سوال کیا کہ آخر کس نے نوجوانوں کو اندھیروں میں دھکیل دیا۔

رانا مشہود نے مزید کہا کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم میرٹ کی مثال قائم کر رہے ہیں اور نوجوانوں کو ان کی صلاحیتوں کی بنیاد پر ترقی دی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب دنیا کی توجہ پاکستان کی طرف ہے اور حکومت نوجوانوں کے لیے مواقع پیدا کر رہی ہے تاکہ وہ قومی ترقی میں مرکزی کردار ادا کر سکیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US