سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات کل، دو گروپوں میں سخت مقابلے کی توقع

image

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کل ہوں گے جن میں وکلا برادری کے دو بڑے گروپوں کے درمیان کانٹے دار مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدر کے عہدے کے لیے ہارون الرشید اور توفیق آصف کے درمیان ون ٹو ون مقابلہ ہوگا جبکہ سیکرٹری کے لیے میاں عرفان اکرم اور ملک زاہد اسلم اعوان آمنے سامنے ہوں گے۔

انتخابات میں ملک بھر سے 4 ہزار 379 رجسٹرڈ ووٹرز اپنا حقِ رائے دہی استعمال کریں گے۔ پولنگ صبح سے شام تک جاری رہے گی جب کہ ووٹوں کی گنتی مکمل ہونے کے بعد نتائج کا اعلان اُسی روز کیا جائے گا۔

وکلا حلقوں کے مطابق اس سال کے انتخابات میں دونوں گروپوں کے درمیان سخت مقابلے کی توقع ہے اور مختلف شہروں سے وکلا قافلوں کی صورت میں اسلام آباد پہنچ رہے ہیں تاکہ اپنے امیدواروں کی حمایت کر سکیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US