دین کی خاطر شوبز چھوڑنے والی زائرہ وسیم نے اچانک نکاح کرلیا۔۔ دلہا کون ہے؟

image

بالی ووڈ فلم دنگل سے شہرت حاصل کرنے والی سابق اداکارہ زائرہ وسیم نے فلمی دنیا چھوڑنے کے چھ سال بعد خاموشی سے نکاح کرلیا۔ ان کی شادی کی تصاویر سامنے آنے کے بعد مداح حیران رہ گئے کیونکہ زائرہ نے ہمیشہ اپنی ذاتی زندگی کو عوامی نظروں سے دور رکھا اور اس بار بھی اسی روایت کو برقرار رکھا۔

شوہر کون ہیں؟

زائرہ نے اپنی پوسٹ میں شوہر کی شناخت ظاہر نہیں کی۔ تاہم انہوں نے جو نکاح نامے کا عکس شیئر کیا، اس میں دستخطوں سے اندازہ ہوتا ہے کہ ان کے شوہر کا نام "حیدر" ہے۔ اس کے باوجود اب تک کسی جانب سے تصدیق نہیں کی گئی اور نہ ہی ان کے بارے میں مزید معلومات سامنے آئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق زائرہ نے شادی کے معاملے میں بھی وہی پرائیویسی برقرار رکھی جس کا آغاز انہوں نے شوبز چھوڑتے وقت کیا تھا۔

24 سالہ زائرہ نے اپنی شادی کی صرف دو تصاویر شیئر کیں۔ پہلی تصویر میں وہ نکاح نامے پر دستخط کرتی نظر آتی ہیں، ہاتھوں پر خوبصورت مہندی اور زمرد اسٹون والی انگوٹھی نمایاں تھی۔ دوسری تصویر میں زائرہ اور دلہا کی پشت کی جانب سے تصویر لی گئی ہے، جہاں دونوں چاندنی رات کے نیچے آسمان کی طرف دیکھ رہے ہیں. منظر نہایت سادہ مگر پُراثر تھا۔

زائرہ نے گہری سرخ دوپٹہ پہنا جس پر سنہری دھاگے سے نفیس کڑھائی کی گئی تھی، جب کہ ان کے شوہر نے کریم رنگ کی شیروانی اور اسٹول کا انتخاب کیا۔

واضح رہے کہ زائرہ وسیم نے کم عمری میں ہی مختلف کامیاب فلموں کے زریعے شہرت حاصل کر لی تھی اور کیرئیر کے عروج میں ہی اسلام کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے شوبز سے دوری اختیار کر لی تھی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US