عشق مرشد کا گانا کس نے لکھا تھا؟ جویریہ سعود کے دعوے کے بعد احمد جہانزیب بھی میدان میں آگئے ! کرارا جواب دے ڈالا

image

"اس گانے کے پیچھے کوئی شاعر نہیں تھا، میں نے یہ خود ایک ہی رات میں لکھا۔ اس پر کچھ تنازع ضرور ہوا ہے مگر میں اس میں نہیں پڑنا چاہتا کیونکہ یہ گانا میرا لکھا ہوا ہے۔ یہ ایک طویل موضوع ہے جس پر کبھی تفصیل سے بات کروں گا۔ میرے اردگرد کئی لوگ ہیں جو مجھے مشورے دیتے ہیں، لیکن کسی اور کا اس گانے کا کریڈٹ لینا واقعی عجیب ہے۔ یہ گانا میں نے ہی لکھا تھا، اور یہ راتوں رات مقبول ہوگیا۔"

یہ ہیں احمد جہانزیب کے الفاظ، وہی آواز جس نے ’خدا اور محبت‘ کے درد بھری نغمگی سے دل جیتے، اور ’عشق مرشد‘ کے جادو سے کروڑوں دلوں پر راج کر لیا۔ لیکن اب جب اداکارہ جویریہ سعود نے دعویٰ کیا کہ مشہور ڈرامہ سیریل "عشق مرشد" کا او ایس ٹی انہوں نے لکھا تھا، تو مداحوں میں ایک نئی بحث چھڑ گئی۔

اسی تنازع پر احمد جہانزیب نے نادیہ خان کے شو میں ٹیلی فونک گفتگو کے دوران خاموشی توڑی۔ انہوں نے صاف الفاظ میں بتایا کہ "عشق مرشد" کا مشہور گیت مکمل طور پر ان کا اپنا تخلیق کردہ ہے، جو انہوں نے ایک ہی رات میں لکھا اور کمپوز کیا۔

یہ وہی نغمہ ہے جس نے پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں ایک نیا معیار قائم کیا، اور احمد جہانزیب کو ہیوسٹن میں ہونے والے 10ویں ہم ایوارڈز میں "بہترین او ایس ٹی" کا اعزاز بھی دلوایا۔

اب سوشل میڈیا پر مداحوں کے درمیان زبردست بحث جاری ہےکچھ جویریہ کے حق میں بول رہے ہیں، تو کچھ احمد جہانزیب کے فن کی گواہی دے رہے ہیں۔ مگر ایک بات پر سب کا اتفاق ہے: "عشق مرشد" کا یہ نغمہ نہ صرف دلوں کو چھو گیا، بلکہ پاکستانی موسیقی میں ایک ناقابلِ فراموش باب لکھ گیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US