گوادر : ساحلی علاقے میں آتشزدگی، متعدد کشتیاں اور ڈیزل ڈپو جل کر خاکستر

image

بلوچستان کے ضلع گوادر کے علاقے جیوانی کنٹانی ہور کے ساحلی مقام ماچھی کاپر میںآتشزدگی کے واقعے نے تباہی مچا دی۔ عینی شاہدین کے مطابق آگ صبح تقریباً ساڑھے دس بجے ایک کشتی میں لگی جو دیکھتے ہی دیکھتے دیگر کشتیوں، ڈیزل ڈپوؤں اور موٹر سائیکلوں تک پھیل گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آتشزدگی کے نتیجے میں پانچ سے چھ کشتیاں، دو ڈیزل ڈپو اور 15 سے 20 موٹر سائیکلیں مکمل طور پر جل کر خاکستر ہو گئیں۔ موٹر سائیکلیں عموماً ڈیزل کی ترسیل کے لیے استعمال کی جاتی تھیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی جا رہی ہے تاہم مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ آگ کی شدت اور تیزی کے باعث اس نے پورے ساحلی علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی البتہ قیمتی املاک کے بھاری نقصان کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US