افغانستان تین ملکی سیریز سے آؤٹ، زمبابوے نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی

image

افغانستان کے دستبردار ہونے کے بعد زمبابوے نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی دعوت قبول کرتے ہوئے تین ملکی ٹی20 سیریز میں شرکت کی ہامی بھر لی ہے۔

سنیچر کو پی سی بی کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کے مابین تین ملکی سیریز آئندہ ماہ کھیلی جائے گی۔

’تین ملکی ٹی20 سیریز 17 سے 29 نومبر تک پنڈی کرکٹ سٹیڈیم اور قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلی جائے گی۔‘

پی س بی نے بیان میں مزید بتایا ہے کہ ’قذافی سٹیڈیم لاہور ایونٹ کے پانچ میچز کی میزبانی کرے گا۔ ہر ٹیم دوسری ٹیم کے ساتھ دو دو میچز کھیلے گی۔‘

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ایونٹ کا افتتاحی میچ 17 نومبر کو پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جبکہ 19 نومبر کو اسی میدان میں سری لنکا اور زمبابوے کی ٹیمیں مدِمقابل ہوں گی۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا میچ 22 نومبر قذافی سٹیڈیم کھیلا جائے گا جبکہ پاکستان اور زمبابوے کی ٹیمیں اپنے دوسرے میچ میں 23 نومبر کو اسی گراؤنڈ پر آمنے سامنے ہوں گی۔

سری لنکا اور زمبابوے کے درمیان دوسرا میچ 25 نومبر کو جبکہ پاکستان اور سری لنکا کا دوسرا میچ 27 نومبر کو لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں ہوگا۔

تین ملکی سیریز کا فائنل میچ 29 نومبر کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ افغان کرکٹ بورڈ نے سنیچر کو ایک بیان میں کشیدہ صورتِ حال کے باعث پاکستان میں شیڈول تین ملکی سیریز سے دستبردار ہونے کا اعلان کیا تھا۔

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US