محسن نقوی کی بلاول سےملاقات، وزیراعظم کا کیا پیغام پہنچایا؟

image

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بلاول ہاؤس میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی صورتحال، باہمی دلچسپی کے امور اور داخلی سلامتی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وزیرداخلہ محسن نقوی نے وزیراعظم کا پیغام بلاول بھٹو زرداری تک پہنچایا۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے سیاسی تناؤ کم کرنے اور معاملات کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے پر اتفاق کیا۔

محسن نقوی نے بلاول بھٹو کو ملک میں امن و امان کے قیام اور داخلی سلامتی سے متعلق اقدامات پر بریفنگ دی۔ اس موقع پر چیئرمین پیپلز پارٹی نے سیکیورٹی اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ چیلنجز کا مقابلہ اتحاد اور اتفاق سے ہی کیا جا سکتا ہے۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے داخلی استحکام کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا تاکہ سیاسی استحکام اور قومی یکجہتی کو فروغ دیا جا سکے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US