راولپنڈی: رحیم آباد ریلوے پل کے قریب ٹرین کی ٹکر سے نوجوان جاں بحق

image

راولپنڈی کے علاقے رحیم آباد ریلوے پل پر ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا، جہاں ٹرین کی ٹکر سے ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

پنجاب ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ (ریسکیو 1122) کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔ تاہم، نوجوان موقع پر ہی دم توڑ گیا، ریسکیو اہلکاروں نے ضروری کارروائی مکمل کرنے کے بعد میت کو قریبی اسپتال منتقل کردیا۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ لڑکا ریلوے ٹریک عبور کر رہا تھا کہ اچانک گزرنے والی ٹرین کی زد میں آ گیا۔ جاں بحق نوجوان کی شناخت 20 سالہ زاور کے نام سے ہوئی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US