خیبر پختونخوا: کان کنی کی غیر قانونی سرگرمیوں پر عائد پابندی میں توسیع

image

حکومت خیبر پختونخوا نے کان کنی کی غیر قانونی سرگرمیوں پر عائد پابندی میں توسیع کردی۔

خیبر پختونخوا کے محکمہ داخلہ وقبائلی امور نے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 144 کے تحت اضلاع صوابی، نوشہرہ، کوہاٹ اور ملحقہ علاقوں میں دریائے سندھ اور دریائے کابل کے کناروں پر سونے کی غیر قانونی کان کنی کی تمام سرگرمیوں پر عائد پابندی میں توسیع کردی ہے۔

یہ حکم فوری طورپر نافذالعمل ہو کر عرصہ 30 دن کے لیے لاگو رہے گا۔ خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف تعزیرات پاکستان کی دفعہ 188 کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

یہ اقدام ماحول کو ممکنہ طور پر پہنچنے والے نقصان، آبی وسائل کے آلودہ ہونے اور غیر مجاز کان کنی کی سرگرمیوں سے وابستہ امن و امان کے مسائل کے حوالے سے درپیش خدشات کے پیش نظر اٹھایا گیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US