وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی اسلام آباد پولیس کے افسر ایس پی عدیل اکبر کے گھر پہنچے جہاں انہوں نے اہلِ خانہ سے ملاقات کی اور گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
محسن نقوی نے شہید کے والد، بھائی اور خاندان کے دیگر افراد کو دلاسہ دیتے ہوئے کہا کہ ایس پی عدیل اکبر ایک فرض شناس، اور انتہائی قابل پولیس افسر تھے ۔
وزیرِ داخلہ نے یقین دہانی کرائی کہ حکومت اس دکھ کی گھڑی میں ان کے خاندان کے ساتھ ہے اور ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔ اس موقع پر ڈی آئی جی اسلام آباد عتیق طاہر، ڈی آئی جی جواد طارق اور ڈی آئی جی ہارون جوئیہ بھی وزیرِ داخلہ کے ہمراہ تھے۔