دفاعِ وطن کے لیے پرعزم ہیں، کسی بھی جارحیت کا جواب سخت ہوگا، ڈی جی آئی ایس پی آر

image

پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ پاک فوج دفاعِ وطن کے لیے ہر لمحہ تیار اور پرعزم ہے کسی بھی بیرونی جارحیت کا جواب سخت اور مؤثر انداز میں دیا جائے گا۔

ایبٹ آباد میں مختلف جامعات کے اساتذہ اور طلبا سے خصوصی نشست کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے حالیہ پاک افغان کشیدگی، ملکی سیکیورٹی صورتحال اور معرکہ حق سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی اور فتنۂ الخوارج کے خلاف مؤثر اقدامات کیے ہیں اور پاک فوج قومی سلامتی، امن و استحکام کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کر رہی ہے۔

اس موقع پر طلبا اور اساتذہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور شہداء و غازیانِ وطن کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔ہزارہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر اکرام اللہ خان نے کہا کہ وطن سے محبت کا حقیقی استعارہ پاک فوج ہے جو ہمیشہ محاذِ اول پر رہتی ہے اور قوم ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

اساتذہ نے اس موقع پر کہا کہ دشمن عناصر نوجوانوں کے ذہنوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اس لیے ضروری ہے کہ نوجوانوں کو درست اور مصدقہ معلومات فراہم کی جائیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US