واشنگٹن : وائٹ ہاؤس نے صحافیوں کے داخلے پر نئی پابندیاں عائد کر دیں

image

امریکی صدر دفتر وائٹ ہاؤس نے صحافیوں کے داخلے کے حوالے سے نئی پالیسی نافذ کر دی ہے جس کے تحت اب کسی بھی صحافی کو پریس سیکرٹری یا اعلیٰ حکام کے دفاتر میں بغیر اجازت داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نئی پالیسی کے تحت اپر پریس روم میں داخلہ صرف پیشگی اپائنٹمنٹ کے ذریعے ممکن ہوگا۔ وائٹ ہاؤس کے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ فوری طور پر نافذ العمل ہے اور اس کا مقصد حساس معلومات کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔

یہ اقدام ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب گزشتہ ماہ پینٹاگون میں بھی اسی نوعیت کی پابندیاں عائد کی گئی تھیں جس پر امریکی صحافتی تنظیموں نے آزادیٔ صحافت پر خدشات کا اظہار کیا تھا۔

ماہرین کے مطابق وائٹ ہاؤس کی نئی پالیسی سے امریکا میں شفافیت اور صحافیوں کی رسائی پر بحث چھڑ گئی ہے۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ حکومت کے یہ اقدامات میڈیا پر دباؤ کے مترادف ہیں جبکہ انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ یہ سیکیورٹی کے بہتر انتظامات کے لیے ضروری قدم ہے۔

اعلامیے کے مطابق یہ پالیسی تمام میڈیا اداروں پر یکساں طور پر لاگو ہوگی اور کسی کو بھی خصوصی رعایت نہیں دی جائے گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US