این سی آئی اے کرپشن کیس، کرپٹ افسران سے 1 کروڑ 60 لاکھ روپے برآمد

image

این سی آئی اے کرپشن اسکینڈل میں بڑی پیشرفت ہوئی ہے۔ تفتیشی ٹیم نے کارروائی کے دوران مختلف افسران سے 1 کروڑ 60 لاکھ 15 ہزار روپے سے زائد کی رقم برآمد کرلی۔

تفصیلات کے مطابق سابق ایڈیشنل ڈائریکٹر چوہدری سرفراز سے 1 کروڑ 25 لاکھ 48 ہزار روپے، اسسٹنٹ ڈائریکٹر شعیب سے 36 لاکھ 48 ہزار روپے، ڈپٹی ڈائریکٹر زوار سے 9 لاکھ روپے، سب انسپکٹر علی رضا سے 70 لاکھ روپے اور سب انسپکٹر یاسر گجر سے 19 لاکھ روپے برآمد کیے گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے مختلف کیسز میں اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے شہریوں سے بھاری رقوم وصول کیں۔

تحقیقات کے بعد ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے تمام افسران کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔تفتیشی ٹیم کے مطابق مزید انکشافات متوقع ہیں اور دیگر متعلقہ افسران کو بھی جلد شاملِ تفتیش کیا جائے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US