وزیر اعلیٰ کا سیاسی رہنماؤں سے رابطہ، امن کے لیے مشترکہ جرگہ بلانے کا فیصلہ

image

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے صوبے کی تمام بڑی سیاسی جماعتوں کے قائدین سے ٹیلیفونک رابطے کیے ہیں جن میں مولانا فضل الرحمٰن، ایمل ولی خان، سراج الحق، امیر مقام، آفتاب شیرپاؤ اور محمد علی شاہ باچا شامل ہیں۔

ترجمان کے مطابق، وزیر اعلیٰ نے تمام رہنماؤں سے صوبے کی مجموعی امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی۔ اس موقع پر محمد سہیل آفریدی نے کہا کہ صوبے میں امن کے قیام پر کوئی دو رائے نہیں، امن و استحکام حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صوبائی اسمبلی کی اِن ہاؤس کمیٹی کے تحت تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین پر مشتمل جرگہ بلایا جائے گا تاکہ پائیدار امن کے لیے مشترکہ حکمتِ عملی تشکیل دی جا سکے۔

ذرائع کے مطابق اسپیکر صوبائی اسمبلی کی جانب سے تمام قائدین کو اس جرگے میں باضابطہ طور پر مدعو کیا جائے گا۔وزیر اعلیٰ نے واضح کیا کہ اختلافِ رائے جمہوریت کا حسن ہے مگر امن سب کا مشترکہ ہدف ہے اور تمام فریقین کو ساتھ لے کر ہی دیرپا استحکام یقینی بنایا جا سکتا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US