پیٹرول کتنا مہنگا ہوا؟ جانیں پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں

image

حکومت نے ایک بار پھر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرتے ہوئے عوام پر مزید بوجھ ڈال دیا ہے۔ خزانہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ اوگرا اور متعلقہ حکام کی تجاویز کی روشنی میں ایندھن کی قیمتوں میں ردوبدل کیا گیا ہے۔ نئی قیمتیں یکم نومبر 2025 سے نافذ ہوں گی اور آئندہ پندرہ دنوں تک لاگو رہیں گی۔ اعلان کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں دو روپے 43 پیسے کا اضافہ کر دیا گیا ہے، جس کے بعد فی لیٹر نرخ بڑھ کر 265 روپے 45 پیسے تک پہنچ گئے ہیں، جبکہ اس سے قبل قیمت 263 روپے دو پیسے تھی۔ اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل بھی مہنگا کر دیا گیا ہے اور اس کی قیمت میں تین روپے دو پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس سے فی لیٹر قیمت 275 روپے 42 پیسے سے بڑھ کر 278 روپے 44 پیسے ہو گئی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US