علیمہ خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری ساتویں بار جاری

image

انسدادِ دہشت گردی عدالت نے علیمہ خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری ایک بار پھر جاری کر دیے۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی عدالت میں 26 نومبر کے احتجاج سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس میں علیمہ خان سمیت 11 ملزمان نامزد ہیں۔ علیمہ خان اور ان کے وکلا ایک بار پھر پیش نہ ہوئے جس پر عدالت نے ساتویں مرتبہ ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

سماعت کے دوران علیمہ خان کے بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے سے متعلق رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق علیمہ خان کے نام پر نمل یونیورسٹی اور دیگر فلاحی اداروں کے مختلف بینکوں میں اکاؤنٹس موجود ہیں۔

عدالت نے رپورٹ جمع نہ کرانے والے پانچ بینکوں کو توہینِ عدالت کے نوٹس جاری کر دیے جبکہ کیس میں پراسیکیوٹر ظہیر شاہ اور استغاثہ کے گواہان عدالت میں پیش ہوئے۔

یہ مقدمہ تھانہ صادق آباد میں علیمہ خان سمیت 11 ملزمان کے خلاف درج کیا گیا تھا۔ عدالت نے سماعت 6 نومبر تک ملتوی کر دی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US