ماضی کی مشہور اداکارہ عذرا صدیق اب کیسی دکھتی ہیں اور آج کل کہاں ہیں؟

image

90 کی دہائی میں ایسے کئی چہرے سامنے آئے جو دیکھتے ہی دیکھتے اتنے مقبول ہوئے کہ گھر کا بچہ بچہ انھیں جاننے لگا، البتہ اتنی مقبولیت کے باوجود یہ چہرے گزرتے وقت کے ساتھ ماضی کا حصہ بن گئے۔ ایسا ہی ایک چہرہ اداکارہ عذرا صدیق کا بھی تھا جو اپنے معصوم سے چہرے اور منجھی ہوئی اداکاری سے لوگوں کے دل جیتنے میں کامیاب ہوئیں لیکن پھر ایک دن اچانک شوبز کی چکا چوند سے غائب ہوگئیں۔

عذرا صدیق نے تیرے گھر کے سامنے، چاہتیں اور سسی جیسے مشہور ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے کے علاوہ مختلف کمرشلز میں کام کیا اس کے علاوہ خواتین سے منسوب ڈائجسٹ میں ماڈلنگ کی وجہ سے انھیں بہت شہرت ملی۔

کچھ عرصہ قبل ان کی شوہر اور بچے کے ساتھ ایک تصویر سامنے آئی تھی جس سے اندازہ ہوا کہ شوہز سے دور ہونے کی وجہ دراصل ان کی نجی زندگی کی مصروفیات تھیں، البتہ آج کل ان کی ایک اور تصویر سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے جس میں انھیں ایک گروسری اسٹور میں کھڑا دیکھا جاسکتا ہے بلکہ ہاتھ میں گھر کے سامان کی لسٹ بھی موجود ہے۔

تصویر کے نیچے ایک مداح نے دعویٰ کیا کہ یہ تصویر دراصل انھوں نے ہی کلک کی ہے جس پر عذرا صدیق سالوں بعد پہچانے جانے پر کافی خوش بھی ہوگئیں تھیں اور انھوں نے بتایا کہ اب وہ عذرا حسن ہیں۔

یہ خوبصورت واقعہ دراصل اس بات کی یاددہانی کرتا ہے کہ وقت کتنا بھی گزر جائے اگر آپ کی شخصیت میں خوبی ہوگی تو مداح کے دل آپ کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US