این سی سی کرپشن اسکینڈل: 10 افسران اور 3 فرنٹ مین کے نام پی این آئی ایل میں شامل

image

این سی سی کرپشن اسکینڈل میں تحقیقات اہم مرحلے میں داخل ہوگئیں۔ ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے دو ایڈیشنل ڈائریکٹرز سمیت 10 سرکاری افسران کے نام پرویژنل نیشنل انٹرڈکشن لسٹ (PNIL) میں شامل کر دیے ہیں، جبکہ بیرون ملک فرار کے خدشے کے پیشِ نظر تین مبینہ فرنٹ مین کے نام بھی فہرست میں شامل کرلیے گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے نے تمام نامزد ملزمان کے بینک اکاؤنٹس کا ریکارڈ حاصل کرلیا ہے، جبکہ مالی معاونت سے متعلق شواہد بھی تفتیشی ٹیم کے پاس موجود ہیں۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے ایف آئی اے نے تین الگ الگ ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔

ذرائع کے مطابق چار ملزمان نے شاملِ تفتیش ہونے کے لیے ایف آئی اے سے رابطہ بھی کیا ہے۔ دوسری جانب سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے این سی سی کرپشن کیس میں پیشرفت رپورٹ آئندہ اجلاس میں طلب کر رکھی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US