کراچی کے مختلف علاقوں میں آج پانی کی سپلائی 12 گھنٹے تک متاثر رہنے کا امکان ہے۔ ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق دھابیجی سب اسٹیشن اور گرڈ اسٹیشن پر سالانہ مرمتی کام کے باعث 100 ملین گیلن پانی کم فراہم کیا جائے گا۔
ترجمان نے بتایا کہ مرمت کے دوران لانڈھی، کورنگی، شاہ فیصل کالونی، ڈی ایچ اے، چنیسر ٹاؤن، جناح ٹاؤن، نارتھ ناظم آباد اور گلبرگ ٹاؤن میں پانی کی فراہمی جزوی طور پر متاثر ہوگی۔
کے الیکٹرک کی جانب سے مرمتی کام صبح 8 بجے سے رات 8 بجے تک جاری رہے گا، جس کے دوران شہریوں کو پانی کم ملنے اور پریشانی کا سامنا ہونے کا امکان ہے۔