پاکستان کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے کہا ہے کہ چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر کی جانب سے انہیں ڈی ایچ اے ملتان میں گھر دیا گیا ہے۔
اولمپک گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے کے بعد انہیں کئی افراد اور اداروں کی طرف سے انعامات کا اعلان کیا گیا۔ ارشد ندیم نے بتایا کہ بیشتر انعامات موصول ہوچکے ہیں، تاہم کچھ ابھی تک وصول نہیں ہوئے۔
ارشد ندیم کی اس کامیابی پر ملک بھر میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور انہیں مستقبل میں بھی بہترین کارکردگی کی توقع ہے۔