ہیوی وہیکلز کی رفتار پر نظر، آن لائن رائیڈرز کو بھی وارننگ۔۔۔چالان سے بچنے کا کوئی راستہ نہیں

image

کراچی میں ٹریفک کے نظم و ضبط کو بہتر بنانے کے لیے 13 ہزار ہیوی وہیکلز میں ٹریکر نصب کر دیے گئے ہیں جبکہ باقی 13 ہزار ہیوی وہیکلز میں ٹریکرز کی تنصیب جاری ہے۔ یہ اقدامات ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ کی ہدایت پر کیے جا رہے ہیں۔

ڈی آئی جی ٹریفک کے مطابق ہیوی وہیکلز میں نصب ٹریکرز کا کنٹرول مکمل طور پر ٹریفک پولیس کے پاس ہوگا اور اگر کوئی ہیوی وہیکل حد رفتار 30 کلومیٹر فی گھنٹہ سے تجاوز کرے گا تو چالان کیا جائے گا۔

اسی دوران آن لائن فوڈ رائیڈرز کے خلاف بھی ایکشن کی تیاری مکمل کر لی گئی ہے۔ ڈی آئی جی نے بتایا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے فوڈ رائیڈرز کو بلا کر ضابطہ اخلاق کی پابندی کرنے کی ہدایت دی گئی ہے تاکہ شہر میں ٹریفک کی روانی اور حفاظت یقینی بنائی جا سکے۔

یہ اقدامات کراچی میں ٹریفک نظم و ضبط کو مضبوط کرنے اور شہریوں کی حفاظت بڑھانے کے لیے اٹھائے جا رہے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US