غیر قانونی افغان باشندوں کے خلاف کارروائیاں، بڑی تعداد میں گرفتاریاں

image

راولپنڈی میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، جس کے دوران رواں ماہ اب تک مجموعی طور پر 5001 افغان باشندوں کو حراست میں لے کر ہولڈنگ سینٹر منتقل کیا گیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق حراست میں لیے گئے افراد میں 2737 مرد، 991 خواتین اور 1273 بچے شامل ہیں۔

ترجمان پولیس کے مطابق اب تک 4942 افغان شہریوں کو ڈی پورٹ کیا جا چکا ہے جن میں 2698 مرد، 974 خواتین اور 1270 بچے شامل ہیں۔ ہولڈنگ سینٹر میں اس وقت 40 افراد زیرِ حراست ہیں، جن کی دستاویزی کارروائی جاری ہے، جن میں 20 مرد، 17 خواتین اور 3 بچے شامل ہیں۔

پولیس حکام نے بتایا کہ غیر قانونی رہائش فراہم کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی تیز کر دی گئی ہے اور ایسے افراد کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اس آپریشن کا مقصد قانون کی پاسداری کو یقینی بنانا اور شہر میں سکیورٹی کی صورتحال کو بہتر بنانا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US