کراچی کے موسم میں کیا تبدیلی آنے والی ہے؟ محکمہ موسمیات نے شہریوں کو تیار رہنے کی ہدایت دے دی

image

محکمہ موسمیات نے آئندہ تین روز کے دوران شہر میں شمال مشرق سے 20 سے 25 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے خشک ہوائیں چلنے کی پیشگوئی کی ہے۔ اس دوران موسم خشک اور خنک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کم سے کم درجہ حرارت 16 اور زیادہ سے زیادہ 28 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہ سکتا ہے۔ سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم خنک اور رات کے اوقات میں سردی کا امکان ہے جبکہ میدانی علاقوں میں صبح کے وقت دھند بھی پڑ سکتی ہے۔

شہریوں کو آئندہ چند روز میں موسمی حالات کے مطابق احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US