خیبر پختونخوا کے سیاحتی مقامات کی ترقی کے لیے فنڈز منظور

image

خیبر پختونخوا میں موجود سیاحتی مقامات کی تعمیر وترقی کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، اس سلسلے میں اخراجاتی رپورٹ جاری کردی گئی ہے۔

اس حوالے سے جاری اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ صوبے کے 16 سیاحتی مقامات کی ترقی پر 25 کروڑ 60 لاکھ روپے سے زائد لاگت آئِے گی۔ اعلامیہ کے مطابق خوشحال گڑھ کوہاٹ کے لیے 2 کروڑ 44 لاکھ روپے، چشمہ جنگل خیل کوہاٹ کی بحالی پر 1 کروڑ 20 لاکھ روپے، بادو زیارت کوہاٹ کے لیے 1 کروڑ 70 لاکھ روپے، بونہ شریف کوہاٹ کے لیے 1 کروڑ 50 لاکھ روپے منظور کیے گئے ہیں۔

صوبائِی حکومت کی جانب سے جاری اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ ڈی آئی خان پکنک پوائنٹ کے لیے 2 کروڑ روپے، جمال گڑھی مردان کے لیے 1 کروڑ 50 لاکھ روپے، تخت بھائی مردان کے ترقیاتی کاموں کے لیے 1 کروڑ 70 لاکھ روپے جبکہ جبن مالاکنڈ پر 2 کروڑ روپے، طوطہ کان مالاکنڈ کے لیے 1 کروڑ 80 لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ترقیاتی کاموں میں بحرین سوات کے لیے 2 کروڑ اور کڑاکڑ بونیر کے لیے 2 کروڑ 10 لاکھ روپے، کمراٹ کے لیے 18 ملین اور گرم چشمہ چترال کے لیے 20 ملین روپے سے زائد جبکہ چترال لاسپور کے لیے 2 کروڑ روپے سے زائد مختص کیے گئے ہیں۔

اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ منصوبوں کے لیے فنڈز 26-2025 کے بجٹ سے فراہم کیے جائیں گے، منصوبے کے لیے نو ڈپلیکیشن سرٹیفکیٹ لینا لازمی قرار دیا گیا ہے، جبکہ سیاحتی مقامات کی تعمیر وترقی کیلیے تکنیکی منظوری کے بعد کام کا اجرا کیا جائے گا، منصوبوں کا تخمینہ لاگت کے مطابق تکنیکی جانچ سے مشروط کیا گیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US