کراچی: سیف سٹی سافٹ ویئر باکس کی چوری میں ملزم گرفتار

image

کراچی میں بلاول ہاؤس چورنگی کے قریب سیف سٹی پروجیکٹ کے سافٹ ویئر باکس کی چوری میں ملوث ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق 6 نومبر کو یہ باکس چوری ہوا تھا اور اس کے بعد سیف سٹی کے کیمرے بھی اتار لیے گئے تھے۔ ملزم کو ساتھی کے ساتھ گرفتار کیا گیا ہے جبکہ دیگر تین ساتھی پہلے ہی گرفتار ہو چکے ہیں۔

ملزم کی نشاندہی پر مسروقہ سامان بھی برآمد کر لیا گیا ہے اور ایک کباڑی کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ یہ ڈسٹری بیوشن باکس سیف سٹی کیمروں کو بہتر سروس فراہم کرنے میں مدد کرتا ہے اور اس میں لاکھوں روپے مالیت کا سامان موجود ہوتا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US