“یہ امی کا ٹوٹکا ہے۔ پہلے شہد کو ہلکا سا گرم کریں اس میں پسی ہوئی کالی مرچ اور ہلکا سا نمک ملا کر پی لیں۔ اس سے کھانسی میں فوری آرام ملے گا“
یہ کہنا ہے معروف اداکارہ طوبی انور کا جنھوں نے ندا یاسر کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے موسمی بیماریوں سے آرام کا ٹوٹکہ شئیر کیا.
شہد کو ہلکا سا گرم کر کے اس میں پسی ہوئی کالی مرچ اور تھوڑا سا نمک ملا کر پینا قدیم زمانے سے کھانسی اور گلے کی خراش کے لیے استعمال ہوتا رہا ہے۔ شہد قدرتی اینٹی بیکٹیریل خصوصیات رکھتا ہے جو گلے کی سوزش کو کم کرتا ہے اور ہاضمے کو بھی بہتر بناتا ہے، جبکہ یہ توانائی فراہم کرنے کے ساتھ مدافعتی نظام کو مضبوط کرتا ہے۔ کالی مرچ میں پائی جانے والی پائپرین نامی کیمیکل بلغم کو نرم کر کے سانس کے راستے کھولنے میں مدد دیتا ہے اور خون کی گردش کو بہتر بناتا ہے۔ تھوڑا سا نمک گلے کی سوزش اور جراثیم کو کم کرنے میں معاون ہوتا ہے، نیز یہ مائع کے توازن کو برقرار رکھنے میں مدد دیتا ہے۔ ان تینوں اجزا کا ملا کر استعمال نہ صرف کھانسی اور گلے کی خراش میں فوری آرام دیتا ہے بلکہ مدافعتی نظام کو بھی مضبوط بناتا ہے اور سردی کی بیماریوں سے لڑنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔