وزیرِ اعلیٰ کی باجوڑ میں پی ٹی آئی رہنما کے گھر دھماکے کی مذمت، رپورٹ طلب

image

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے باجوڑ میں تحریک انصاف کے ایم پی اے انور زیب خان کی رہائشگاہ پر بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے پولیس اور متعلقہ اداروں کو فوری تحقیقات کی ہدایت کردی۔

وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ امن و امان قائم رکھنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، اس قسم کے بزدلانہ حملے ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے، وزیرِ اعلیٰ نے زخمی شخص کو فوری اور بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی۔

وزیرِ اعلیٰ نے آئی جی پولیس سے واقعے کی فوری رپورٹ طلب کرلی۔

یاد رہے کہ باجوڑ کےتحصیل خار کے علاقہ راغگان میں تحریک انصاف کے سابق صوبائی وزیر اور ایم پی اے انور زیب خان کی رہائشگاہ پر دھماکے میں ایک شخص زخمی ہوا، جس کی شناخت محمد زیر کے نام سے ہوئی ہے۔

دھماکے کے وقت ایم پی اے انور زیب گھر پر موجود نہیں تھے۔ ممبر صوبائی اسمبلی انور زیب خان نے کہا کہ یہ ڈورن حملہ تھا۔ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US