وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سُہیل آفریدی نے اپنے پاسپورٹ کی مبینہ بلاکنگ پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے ساتھ غیر منصفانہ سلوک کیا گیا جبکہ ایک وزیراعلیٰ کو پاک فضائیہ کے جہاز میں ادھر سے ادھر لے جایا جا رہا ہے یہ امتیازی سلوک ناقابل قبول ہے۔
سُہیل آفریدی نے کہا کہ ایسے اقدامات سے دوریاں پیدا ہو رہی ہیں اور نفرتیں بڑھ رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ریاستی اداروں کو غیرجانبدار رہ کر سب شہریوں کے ساتھ برابر سلوک کرنا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں انصاف اور یکساں حقوق کی فراہمی ہی استحکام کی ضمانت ہے لیکن موجودہ اقدامات عوام میں مایوسی اور بداعتمادی پیدا کر رہے ہیں۔ سُہیل آفریدی نے متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا کہ اس معاملے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے امتیازی رویوں کا خاتمہ کیا جائے۔