وفاقی آئینی عدالت نے صحافی ارشد شریف قتل کیس سماعت کیلیے مقرر کردیا، جسٹس عامر فاروق اور جسٹس روزی خان پر مشتمل 2 رکنی بینچ 3 دسمبر کو صحافی ارشد شریف قتل کیس کی سماعت کرے گا۔
یاد رہے کہ رہے کہ 23 اکتوبر 2022 کو کینیا کے شہر نیروبی میں مگاڈی ہائی وے پر پولیس نے ارشد شریف کو سر پر گولی مار کر قتل کیا تھا۔ بعدازاں کینیا پولیس کی جانب سے واقعہ غلط شناخت کا قرار دیا گیا، تاہم ارشد شریف کے قتل کیس کی تحقیقات میں کینیا پولیس کے مؤقف میں تضاد پایا گیا۔
سپریم کورٹ نے صحافی ارشد شریف کے قتل پر ازخود نوٹس لیا تھا، 27 ویں آئینی ترمیم کے بعد ازخود نوٹس مقدمات آئینی عدالت کو منتقل ہوچکے ہیں۔