ضلع صوابی میں ایک جوڑے کے ہاں 4 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے، باچا خان میدیکل کمپلیکس میں پیدا ہونے والے ان بچوں میں 2 لڑکے اور 2 لڑکیاں شامل ہیں۔
اسپتال ترجمان نے اس حوالے سے بتایا کہ 4 بچوں کی پیدائش جس جوڑے کے ہاں ہوئی ہے، ان کا تعلق صوابی کے علاقے سلیم خان سے ہے، ماں اور تمام بچے صحت مند قرار دیے گئے ہیں۔
انچارج نیونٹل کیئر یونٹ ڈاکٹر عنایت اللہ نے بتایا کہ بچوں کی پیدائش بغیر آپریشن (نارمل ڈیلیوری) سے ہوئی، چاروں بچے 21 روز تک انتہائی نگہداشت یونٹ میں زیر علاج رہے، اور چاروں بچے اب ایک ماہ کے ہوچکے ہیں۔
بچوں کے والد مقصود علی نے بتایا کہ ایک ساتھ چار بچوں کی پیدائش پر بے حد خوش ہوں، اسپتال انتظامیہ اور ڈاکٹرز کا خصوصی شکریہ ادا کرتا ہوں، جنہوں نے بہترین طبی سہولیات دیں۔