مریم نواز کی بے گھر صنعتی ورکرز کیلیے نئے تعمیر شدہ 720 فلیٹس کی قرعہ اندازی

image

وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بے گھر صنعتی ورکرز کیلیے نئے تعمیر شدہ 720 فلیٹس کی قرعہ اندازی کردی۔

وزیراعلیٰ نے بٹن دبا کر قرعہ اندازی کا آغاز کیا اور کامیاب صنعتی کارکنوں کو مبارکباد دی۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے حکم پر فلیٹس کی قرعہ اندازی کے بعد 720 صنعتی ورکرز اپنے بنے بنائے گھروں کے مالک ہوں گے۔

وزیراعلیٰ نے بیواؤں اور اسپیشل افراد کو قرعہ اندازی سے الگ کر کے فلیٹ دینے کا حکم دیا، انہوں نے ہدایت کی کہ صنعتی ورکرز کے لیے مزید 1872 فلیٹس آئندہ 18 ماہ میں مکمل کیے جائیں۔

مریم نواز نے شیخوپورہ میں قائداعظم بزنس پارک میں 700 ورکرز کے لیے بیچلر ہاسٹل کی 3 ماہ میں تکمیل کی ہدایت بھی کی اور اسپیشل صنعتی ورکرز کی آسانی کے لیے گراؤنڈ فلور پر فلیٹس دینے کا حکم دیا۔

وزیراعلیٰ نے ندیم طاہر نامی صنعتی ورکر کو فون کرکے مبارکباد دی اور کہا کہ اپنے والدین کو ساتھ رکھنا کیونکہ ان کی دعاؤں سے آپ کو فلیٹ ملا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US