پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی نے بھارتی رجسٹرڈ طیاروں کے لیے پاکستانی فضائی حدود کی بندش کو برقرار رکھنے کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ پابندی 25 دسمبر 2025 سے 27 جنوری 2026 تک نافذ العمل رہے گی۔
پی اے اے کے جاری کردہ نوٹم میں واضح کیا گیا ہے کہ اس بندش کا اطلاق بھارتی ایئرلائنز کے زیرِ ملکیت، آپریٹ یا لیز پر لیے گئے تمام طیاروں پر ہوگا جن میں فوجی پروازیں بھی شامل ہیں۔
پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی نے کہا ہے کہ اس فیصلے پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے گا اور کسی بھی بھارتی طیارے کے خلاف قوانین کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی۔