کندھ کوٹ کا رہائشی نوجوان 11 روز سے لاپتا، ورثا سراپا احتجاج

image

کندھ کوٹ: انڈس میڈیکل کالج کا فائنل ایئر ایم بی بی ایس کا طالبعلم گاؤں آتے ہوئے دادو سے لاپتہ ہوگیا، 11 روز سے لاپتہ نوجوان شھباز کہوسو کے گھر میں سوگ کا سماں ہے جبکہ ورثا سراپا احتجاج ہیں۔

لاپتا نوجوان کی بہن نے دہائی دیتے ہوئے فریاد کی کہ خدارا ہمارے بھائی کی تلاش میں ہر ممکن مدد کی جائے تاکہ ہماری بے چینی ختم ہوسکے۔

نوجوان کے ورثا نے ڈی آئی جی لاڑکانہ، حیدرآباد، ایس ایس پی دادو سے فوری نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US