خیبرپختونخوا کابینہ اجلاس، ضم اضلاع اور تعلیم سے متعلق اہم فیصلے آج ہوں گے

image

صوبائی دارالحکومت پشاور میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی زیرِ صدارت خیبرپختونخوا کابینہ کا اہم اجلاس آج منعقد ہوگا، جس کے لیے 29 نکاتی ایجنڈا تیار کر لیا گیا ہے۔

کابینہ اجلاس آج دوپہر 2 بجے سول سیکرٹریٹ پشاور میں ہوگا جس میں کابینہ اراکین کے علاوہ متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز بھی شرکت کریں گے۔ اجلاس کے لیے تمام متعلقہ حکام کو باضابطہ مراسلے ارسال کر دیے گئے ہیں۔

جاری اعلامیے کے مطابق اجلاس میں خیبرپختونخوا سیف سٹی پراجیکٹ کے لیے 3 ارب 82 کروڑ 50 لاکھ روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری ایجنڈے میں شامل ہے۔ اس کے علاوہ ضم شدہ اضلاع کے طلبہ کے لیے میڈیکل کالجز میں مختص کوٹے کی منظوری بھی زیرِ غور آئے گی۔

اجلاس میں اسکول لیڈرز کو دوبارہ عارضی بنیادوں پر بھرتی کرنے کی تجویز پر بھی غور کیا جائے گا۔ اہم انتظامی اور تعلیمی فیصلوں کے باعث اس کابینہ اجلاس کو صوبے کی پالیسی سازی کے حوالے سے نہایت اہم قرار دیا جا رہا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US