حکومتِ پنجاب کا لینڈ ریکارڈ میں شفافیت کے لیے تاریخی اقدام

image

حکومتِ پنجاب نے لینڈ ریکارڈ نظام میں شفافیت اور بدعنوانی کے خاتمے کے لیے اہم اور تاریخی فیصلہ کیا ہے۔ نئے فیصلے کے تحت پٹواریوں، اسسٹنٹ کمشنرز اور دیگر متعلقہ افسران کے بعض اختیارات واپس لے لیے گئے ہیں۔

اب ملکیت کا انتقال تحریری یا قانونی دستاویز کے بغیر درج نہیں ہوگا، عدالتی حکم کے بغیر وراثت کا انتقال ممکن نہیں ہوگا، رجسٹری کے بغیر کسی بھی قسم کا انتقال درج نہیں کیا جائے گا، کسی گواہ کی ضرورت نہیں ہوگی۔

نیا طریقۂ کار یہ ہوگا کہ تمام انتقالات سب رجسٹرار یا ای-سہولت مرکز کے ذریعے ہی درج ہوں گے اور فردِ بیع کے حصول کے بعد ہی انتقال کو باقاعدہ طور پر درج کیا جائے گا۔

سرکاری ذرائع کے مطابق، یہ اقدام ملکیت کے عنوان میں شفافیت لانے، بدعنوانی ختم کرنے اور عوام کو آسانی فراہم کرنے کے لیے ایک انقلابی قدم ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US