خیبر پختونخوا کے ضلع لوئر دیر میں گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں 8 افراد زخمی ہوگئے۔
حادثہ دیر بالا کے علاقے میدان نامباتنی میں پیش آیا۔ حادثے میں ڈبل کیبن گاڑی کھائی میں جا گری، جس کے نتیجے میں 8 افراد زخمی ہوگئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو دیر لوئر کی ٹیمیں بروقت موقع پر پہنچ گئیں، اور تمام زخمیوں کو ایمبولینسز میں ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے لعل قلعہ اسپتال منتقل کردیا۔
ترجمان کے مطابق لوئر دیر میں گاڑی حادثے کا شکار ہونے کے واقعہ میں شدید زخمیوں کو ڈاکٹرز کی ہدایت پر تیمرگرہ اسپتال منتقل کردیا گیا۔