خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 11 خوارج ہلاک، اسلحہ برآمد

image

خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیوں کے دوران 11 خوارج ہلاک ہو گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں 6 خوارج مارے گئے، جبکہ ضلع کرم میں پولیس اور سکیورٹی فورسز کی مشترکہ کارروائی میں 5 خوارج ہلاک ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک خوارج کا تعلق بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج سے تھا اور ان کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز اور پولیس کی کلیئرنس کارروائیاں جاری ہیں اور مزید خوارج کی تلاش کا عمل جاری ہے، جبکہ عزمِ استحکام کے تحت انسداد دہشتگردی مہم پوری شدت سے جاری رہے گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US