گوگل کا جی میل مزید اسمارٹ، آواز سے ای میل تلاش کرنے کا فیچر متعارف

image

گوگل نے اپنی ای میل سروس جی میل کے لیے مصنوعی ذہانت (اے آئی) پر مبنی نیا فیچر "جی میل لائیو" متعارف کرا دیا ہے، جس کے ذریعے صارفین صرف اپنی آواز سے ای میلز تلاش کر سکیں گے۔

رپورٹس کے مطابق یہ فیچر فی الحال اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ڈیوائسز پر محدود صارفین کے لیے بیٹا ورژن میں جاری کیا گیا ہے۔

جی میل لائیو گوگل کے جیمنائی لائیو کی طرز پر کام کرتا ہے، جہاں صارفین آواز کے ذریعے اے آئی سے بات چیت کرتے ہوئے اپنی ای میلز میں موجود مطلوبہ معلومات تلاش کر سکتے ہیں، جس سے ٹائپ کر کے سرچ کرنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مستقبل میں یہ فیچر گوگل ڈاکس اور گوگل ڈرائیو میں بھی متعارف کرایا جائے گا۔ جی میل میں فیچر دستیاب ہونے پر سرچ بار کے ساتھ ایک لائیو آئیکون اور جیمنائی بٹن نظر آئے گا، جس پر کلک کرتے ہی فل اسکرین وائس انٹرفیس کھل جائے گا۔

گوگل نے اس اے آئی فیچر کا اعلان مئی 2026 میں اپنی سالانہ ڈویلپر کانفرنس کے دوران کیا تھا جبکہ اب اسے مرحلہ وار صارفین کے لیے جاری کیا جا رہا ہے۔

کمپنی کے مطابق ابتدائی مرحلے میں جی میل لائیو صرف گوگل اے آئی پرو اور اے آئی الٹرا سبسکرائبرز کے لیے دستیاب ہوگا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US