اقوامِ متحدہ میں اسرائیل کے سفیر ڈینی ڈینون نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران پر حملے کا فیصلہ اسرائیل کا نہیں بلکہ امریکا کا تھا۔
اسرائیلی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران پر حملہ کرنے کا فیصلہ امریکا کا تھا، یہ اسرائیل کا فیصلہ نہیں تھا لیکن اسرائیل نے امریکا کی اس کوشش کی حمایت کی کیونکہ ان کے خیال میں یہ بالکل درست فیصلہ تھا۔
ڈینی ڈینون نے امریکی نائب سفیر کے اس بیان کو بھی مسترد کردیا کہ وسط مدتی انتخابات میں ریپبلکنز کو ہونے والی بھاری شکست کی وجہ ایران جنگ تھی۔
انہوں نے امریکی نائب صدر کے حوالے سے کہا کہ ہر معاملے کا الزام ہمیشہ اسرائیل پر ڈالنا بہت آسان ہے، لیکن حقیقت میں ایسا بالکل نہیں ہے۔