وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب کی جیلوں میں بڑے اصلاحاتی منصوبوں کی منظوری دے دی

image

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے کی جیلوں کو جدید اصلاح گاہوں میں تبدیل کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر اصلاحات کی منظوری دے دی۔ جیل اصلاحات سے متعلق اجلاس میں نئی جیلوں کی تعمیر، قیدیوں کی فلاح، صحت، تعلیم، سیکیورٹی اور جدید سہولیات سے متعلق متعدد اہم فیصلے کیے گئے۔

اجلاس میں ننکانہ صاحب جیل کے لیے ایک ارب 30 کروڑ روپے کے فنڈز کی منظوری دی گئی، جبکہ ننکانہ صاحب اور سمندری جیلوں کو ستمبر 2026 تک مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے قیدیوں کی منتقلی کے لیے ایئرکنڈیشنڈ جیل وینز، خواتین اور کم عمر قیدیوں کے لیے جدید جیلیں، مفت قانونی امداد، معیاری طبی سہولیات، تعلیم، ہنر مندی کی تربیت اور جیل انڈسٹری کے فروغ کی بھی ہدایت کی۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ جیلوں میں قیدیوں کے بنیادی انسانی حقوق، صحت، تعلیم اور بحالی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے تاکہ وہ سزا مکمل کرنے کے بعد معاشرے کا مفید حصہ بن سکیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US